Saturday, May 4, 2024

بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ
July 30, 2015
راولپنڈی(92نیوز)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے  بٹل سیکٹر  پر  بلااشتعال فائرنگ کی پاک  فوج  کی جوابی کارروائی  میں  دشمن کی گنیں خاموش   ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق  بھارت کی جانب سے جنگی جنون کا سلسلہ  تھمنے کو نہیں آ رہا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بارپھر خلاف ورزی کی اور بٹل سیکٹر میں رہائشی آبادی  کو نشانہ  بناتے   ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی،،بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ پر پاک فوج نے بھر پور   جوابی  کارروائی  کی جس سے دشمن کی  گنیں خاموش ہو گئیں۔ بھارت  کی  جانب سے   گزشتہ  کچھ عرصہ  سے  ورکنگ باونڈری اور  لائن آف کنٹرول پر   گولہ  باری اور فائرنگ  میں اضافہ  ہو ا ہے  جس  میں کئی شہری شہید اور زخمی  ہو ئے  ہیں۔