Friday, April 26, 2024

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹرڈاؤن ہڑتال
June 27, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر روایتی بربریت جاری ہے ،بھارت کے ظلم وستم کےخلاف مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور تمام ،تعلیمی ادارے  بھی بند رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج  کے مظالم بڑھنے لگے، گزشتہ روز  سکیورٹی اہلکار  سری نگر کی مسجد میں  گھس گئے نمازیوں  پر تشدد کیا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے ،کہ پولیس کا تشدد بڑھتا جارہا ہے،اگر کوئی ہڑتال کی کال نا بھی دے تو لوگ خود تنگ آکر دکانیں بند کردیتے ہیں۔ بھارتی  ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق اور حریت چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے آج بھارتی بربریت کےخلاف ہڑتال کی کال دی تھی،جس پر کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے ہیں،وادی میں ہو کا عالم ہے صرف پولیس اہلکار گشت کرتے رہے ہیں ۔