Wednesday, April 24, 2024

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بھمبر سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بھمبر سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی
November 19, 2016

مظفرآباد (92نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے آج بھمبر سیکٹر کے علاقوں ٹانڈر اور بروہ میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی گنوں کو خاموش کرانے کے لیے بھرپور جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے سمندری حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کی جسے پاک بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو واپس اپنے پانی کی جانب بھگا دیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے دو روز قبل ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کر کے 7 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کا پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا تھا۔