Friday, April 19, 2024

بھارتی فوج کی ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر فائرنگ ، 3 افراد شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر فائرنگ ، 3 افراد شہید
April 30, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فوج کی ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پھر اشتعال انگیزی کی۔ بھارتی فورسز نے فائر بندی انتظام کی شدید خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسز نے کیلر، رکھ چکری سیکٹرز میں پاک فوج کی چوکیوں کو ہدف بنایا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ شہدا میں 34 سالہ لانس نائیک علی باز ، 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شامل ہیں۔ پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔ لانس نائیک علی باز شہید کی عمر 34 برس، تعلق کرک سے تھا۔ پاک آرمی نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کے موثر جواب میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور چوکیوں کی تباہی کی اطلاعات ہیں۔