Saturday, April 27, 2024

بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے چشم کشا رپورٹ جاری ‏

بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے چشم کشا رپورٹ جاری ‏
May 20, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے چشم کشا رپورٹ جاری  کر دی گئی ۔ قابض فورسز کے ہاتھوں  بھارتی تشدد کا نشانہ بننے والے 70 فیصد عام شہری ہیں ، قانونی اور سیاسی تحفظ ہونے کے سبب افسران اور اہلکاروں کیخلاف کیسز نہیں چلائے جاتے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج نے  ظلم و بربریت کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ، مقبوضہ کشمیر   میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی دو تنظیموں  کی مشترکہ رپورٹ نے مودی سرکار کا بدصورت چہرہ   ایک بار پھر  بے نقاب کردیا رپورٹ 432 کیسز کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے ، جس کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی زیادہ تر عام  شہری ہیں ،ان میں خواتین ،بچے ،سماجی  و سیاسی کارکن،صحافی اور اساتذہ شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق تشدد میں ملوث افسران اور اہلکار سیاسی اور قانونی تحفظ ہوتا ہے جس کے باعث ان کیخلاف مقدمات نہیں چلائے جاتے ۔ رپورٹ میں یہ  بھی بتایا گیا کہ  مظلوم کشمیریوں پر  تشدد کے غیر انسانی طریقے اپنائے جاتے ہیں  جن میں جنسی زیادتی  ،واٹر بورڈنگ،لاٹھیوں سے مارنا،بجلی کے جھٹکے دینا ،سونے نہ دینا اور دیگر شامل ہیں ۔ رپورٹ کے اختتام پر  اقوام متحدہ  کے ہیومن رائٹس کمیشن سے بھارتی  جبر کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔