Friday, April 26, 2024

بھارتی فوج کا پردھان منتری کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ

بھارتی فوج کا پردھان منتری کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنانے کا مشورہ
September 26, 2016
نئی دہلی (92نیوز)مودی کے پسینے چھوٹنے اور بار بار پانی پینے کا راز افشا  ہو گیا ہے ۔ روسی میڈیا نے بھارتی فوج  کی تیاری کا پول کھول دیا ہے۔بھارتی فوج نے پردھان منتری کو پاکستان سے متعلق محتاط رویہ اپنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔ روسی میڈیا نے  بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں بھارتی فوج کے تینوں سربراہوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں  کہ بھارتی افواج پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا مودی کو کہنا تھا کہ بھارتی لڑاکا طیارے جنگ کے قابل نہیں ہیں اُدھر بھارت نے  نامکمل تیاری پر اسرائیل کے سامنے بھی ہاتھ جوڑےہیں . روسی میڈیا نے بھارتی فوجی طاقت کا پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا اس لئے تو بے چارے پردھان منتر جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں ۔