Thursday, March 28, 2024

بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے پر بہادر کشمیری قوم کو سلام ، سردار مسعود خان

بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے پر بہادر کشمیری قوم کو سلام ، سردار مسعود خان
August 4, 2020
 سرینگر (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے پر بہادر کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صدر ازاد کشمیر سردار مسعود خان نے کشمیر قومی مشاورت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا صرف جذبات اور تقاریر سے آزادی نہیں ملتی ۔ کشمیر کی آزادی بند کمروں سے نہیں ملے گی بلکہ چوکوں اور چوراہوں میں آنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلا جارہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سے کاروبار چھینا جارہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچ لاکھ نوکریوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ اگلے دو سے تین سال میں چھ ملین لوگ آباد کرانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی خوف زدہ ہے ۔ خواتین کی عزت بچانے والوں کو دہشت گرد بنا دیا جاتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لیے عوام کے لیے زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ کشمیری بہادر قوم کو سلام پیش کی جئیے جو ہندوستانی فوج کا مقابلہ کررہی ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہا اقوام متحدہ انصاف نہیں کرے گا ۔ اگر انصاف ملے گا تو انصاف انٹر نیشنل سوسائٹی سے توقع کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ مسلمان ہیں تو جہاد فرض ہے۔ حکومت یہ بتائیے کیا آپ جہاد کے بغیر کشمیر کو بچا سکیں گے؟ یہ مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں اس خطے کے تمام مسلمانوں کا ہے۔ بھارت کشمیر ایشو پر کاری وار کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پر مضبوط لابنگ کر رہا ہے۔ ادھر سینیٹر سراج الحق نے کشمیر قومی کانفرنس کی تقریب سے خطاب میں کہا آج کے اجلاس میں تمام پارٹیز، مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج کا اجلاس کشمیر کیلیے کوئی جامع پلان مرتب کرنے کیلیے ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔  ہمیں آج کشمیر پر سخت گیر موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی لیڈرز سے کشمیر کے ایشو پر مشاورت طلب کی ہے۔ کشمیر کا درد سمجھنے اور اسے پاکستان کا دیرینہ مسئلہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر کے درد کو محسوس کرنے کیلیے خون میں بہتی لاشیں اور ماؤں کی سسکیاں اہم ہیں۔