Friday, May 17, 2024

بھارتی فوج کا بےبنیاد پراپیگنڈہ انکی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بھارتی فوج کا بےبنیاد پراپیگنڈہ انکی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
October 5, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا بےبنیاد پراپیگنڈہ انکی مایوسی کا عکاس ہے۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا بھارتی فوج کی ہرزہ سرائی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث داخلی تضادات کا شکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیرملکی افواج کیساتھ تعاون میں وسعت نہایت اہم ہے، غیرملکی افواج کیساتھ آپریشنل، انسداد دہشتگردی امور پر مشترکہ مشقوں کا انعقاد کلیدی ہے۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور تربیتی امور پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں سرحدی انتظام، داخلی سلامتی کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے افغانستان میں انسانی اور سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان، خطے میں امن کیلئے عالمی برادری کی بامعنی اور پائیدار مدد ناگزیر ہے۔