Saturday, April 20, 2024

بھارتی فوج کا بغیر تصدیق بولنا پھر جگ ہنسائی کا سبب بن گیا

بھارتی فوج کا بغیر تصدیق بولنا پھر جگ ہنسائی کا سبب بن گیا
May 2, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی فوج کا بغیر تصدیق بولنا پھر جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔ بھارتی فوج برفانی ریچھ کو برفانی انسان سمجھ بیٹھی۔ بھارتی فوج کا انجانا خوف شرمندگی کا باعث بن گیا۔ برف پر پاؤں کے نشان دیکھے اور بغیر تصدیق کے ہی برفانی انسان کی موجودگی کا واویلا شروع کردیا لیکن دنیا بھر میں کسی نے بھی یہ دعویٰ تسلیم نہ کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا نیپال میں بیس کیمپ مکالو کے قریب ایک ییٹی یعنی برفانی انسان گزرا ہے، آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں لیکن سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ صارفین نے ھوٹے دعوے پربھارتی فوج کو خوب لتاڑا۔ نیپال نے بھی بھارتی فوج کے دعوے کا تیا پانچا کردیا۔ نیپالی فوج نے کہا مقامی افراد سے بات چیت کے بعد معلوم ہوا پیروں کے نشانات ییٹی کے نہیں بلکہ  کالے ریچھ کے ہیں جو اکثرعلاقے میں نظر آتے ہیں۔ بھارتی فوج برفانی انسان کو تو نہ ڈھونڈ سکی تاہم دنیا بھر میں اپنے لئے ذلت و رسوائی کا سامان ضرور اکٹھا کر لیا۔