Friday, April 19, 2024

بھارتی فوج کا اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن، ایک کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کا اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن، ایک کشمیری نوجوان شہید
June 8, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے اننت ناگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ قابض فورسز نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو ضلع اننت ناگ کے نوگام کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جب کہ اننت ناگ میں موبائل اور انٹرینٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے ضلع پلوامہ میں پندرہ گھنٹے طویل پرتشدد سرچ آپریشن کے نام پر چار کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ قابض فوج نے دو رہائشی گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔ ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔