Friday, April 26, 2024

بھارتی فوج نےضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں3نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نےضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں3نوجوانوں کو شہید کردیا
September 23, 2018
سرینگر( 92 نیوز) جنگی جنون میں  مبتلا بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا، نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والی قابض پولیس کے افسران نے موت کے خوف سے استعفے دینا شروع کردیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی ،ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نہتے نوجوان کو شہید کردیا، جبکہ ضلع کپواڑہ میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جہاں دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ وادی میں اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے، ان کا  کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ دوسری جانب وادی میں موجود بھارتی فورسز نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، سپیشل پولیس فورس کے متعدد افسران نے مجاہدین کے حملوں کے خوف سے استعفے دے دیئے ہیں۔