Tuesday, April 23, 2024

بھارتی فوج نے ہی مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی فوج نے ہی مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
August 4, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی فوج نے ہی مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ پاک فوج کی جانب سے دراندازی اور لاشیں قبضے میں لینے کے الزامات جھوٹے نکلے۔نئی دہلی کو بھیجی گئی رپورٹ میں سچ سامنے آ گیا۔ پاک بھارت افواج کے درمیان رابطوں اور پاک فوج کی دراندازی سے متعلق بھارتی جھوٹ کا بھانڈا خود بھارتی  فوج نے  پھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق  بھارتی آرمی نے چند روز قبل اپنی حکومت کو  پیش کی جانی والی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ رواں سال پاکستان سے کوئی دراندازی  ہوئی اور نہ ہی دونوں افواج کے درمیان کوئی رابطہ ہے  ،بھارتی فوجی لاپتہ ہونے کی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔

تہاڑ جیل میں قید یاسمین ملک کی حالت تشویشناک ہونے کی اطلاعات

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی گزشتہ رات  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا  کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی اور لاشیں قبضے میں لینے کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اس قسم کے ڈراموں سے انڈیا دنیا کی توجہ اپنے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں انڈین فوج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم میں اضافے سے ہٹانا چاہتا ہے۔