Saturday, April 20, 2024

بھارتی فوج نے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
June 13, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی فوج نے مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، مقبوضہ کشمیر کے اضلاع  کلگام اور اسلام آباد میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نہتے نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوشش کررہی ہے اور اس  بیماری کو روکنے کے لیے ہرملک دوسرے کےساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔لیکن بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فوج  کی بدمعاشی کے یہ واقعات کلگام اور اسلام آباد میں  پیش آئے۔

گزشتہ 5 روز کے دوران اب تک درجن سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔