Friday, March 29, 2024

بھارتی فوج نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا

بھارتی فوج نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا
August 4, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے بھارت کھل کر سامنے آ گیا۔ بھارتی فوج نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ امریکی صدر کی ثالثی کی پیش کش نے بے نقاب کیا تو بھارت نہتے کشمیریوں پر خار اتارنے لگا۔ مودی کی ظالم فوج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ قابض بھیڑیے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی دکھاتے ہوئے  ضلع کپواڑہ میں سات مظلوم کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر ڈالا۔ دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے شوپیاں میں بھی نام نہاد آپریشن کے دوران چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے تمام مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شدت آگئی ہے۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود شہید ہونے والے زینت ال اسلام نیکو کے نمازہ جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بھارت نے کشمیریوں پر زمین تنگ کر دی ہے، جگہ جگہ ناکے اور چھاؤنیوں نے کشمیریوں کو گھروں تک محصور کررکھا ہے۔ یہی نہیں اپنی مزموم اور سفاکانہ کارروائیاں چھپانے کیلئے بھارت نے متعدد اضلاع میں موبائل فونز اور انٹرنیٹ پر پابندیاں لگا دیں۔ کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے متعدد اضلاع میں اضافی فوجی بھی بھجوائے گئے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانیہ ، جرمنی اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر سے منع کر دیا ہے۔