Friday, April 26, 2024

بھارتی فوج نے دفاعی بجٹ بڑھانے کیلئے اپنی ہی حکومت کو ماموں بنانا شروع کردیا

بھارتی فوج نے دفاعی بجٹ بڑھانے کیلئے اپنی ہی حکومت کو ماموں بنانا شروع کردیا
May 9, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی فوج نے دفاعی بجٹ بڑھانے کیلئے اپنی حکومت کو ماموں بنانا شروع کر دیا،تیس سال سے لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کیلئے بھارتی فوج فنڈز لیتی رہی لیکن طیارہ ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے۔ ہر سال بجٹ میں دس فیصد سے زائد اضافہ کے باوجود گولہ بارود کی کمی کا واویلا بھی جاری رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا بھر میں اسلحہ کی خریداری کے حوالے سے ساتواں بڑا ملک ہے، بھارت سالانہ پینتالیس سے پچاس ارب ڈالر فوجی ضروریات پر خرچ کرتا ہے۔ بھارتی فوج کی آڈٹ رپورٹ میں حکومت کو ماموں بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگی ضروریات کیلئے چالیس دن کا گولہ و بارود ذخیرہ ہونا چاہئے جبکہ اس کے پاس صرف پندرہ سے بیس دن کا ذخیرہ موجود ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بلند و بانگ دعووں کے باوجود مقامی طور پر تیار کئے جانے والے لڑاکا طیاروں کو تیس سال سےفضائیہ کے حوالے کرنے کے قابل نہیں بنایا جاسکا۔ بھارتی فضائیہ کے پاس لڑاکا اسکواڈرن کی کمی ہےیہ بھی بھارتی حکومت پر دبائو بڑھانے کا طریقہ ہے،مقامی طور پر طیارے بنانے کی قابلیت نہ رکھنے والا بھارت فرانس سے رافیل طیاروں کی ڈیل کر رہا ہے۔ بھارتی فوج اس ڈیل کے بعد بھی مزید بجٹ کیلئے نریندرا مودی کو اکسا رہی ہے،بھارتی فوج اپنی حکومت کو دبائو میں رکھنے اور بجٹ بڑھانے کیلئے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر بھی ایڈونچر کی مرتکب ہوتی رہی ہےلائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ بھارتی فوج کا معمول ہے۔