Sunday, September 8, 2024

بھارتی فوج نے جارحیت کے مختلف واقعات کے دوران 10 کشمیری شہید کر دیے

بھارتی فوج نے جارحیت کے مختلف واقعات کے دوران 10 کشمیری شہید کر دیے
December 15, 2018
سرینگر (92 نیوز) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بار پھر کشمیریوں کے خون سے نہلا دیا۔ بھارتی فوج نےجارحیت کےمختلف واقعات کے دوران 10 کشمیری شہید کر دیے۔ بھارتی فوج نے 10 کشمیریوں کو ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جس کے بعد وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ظالم بھارتی فورسز نے مظاہرین پر بھی گولیاں اور پیلٹس برسا ڈالیں۔ کشمیری میڈیا کےمطابق بھارتی فورسز نے صبح سویرے ہی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا جبکہ کشمیریوں کے خون کی پیاسی بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ جعلی آپریشن کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ ادھر علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔