Sunday, May 19, 2024

بھارتی فوج نے برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کردیا

بھارتی فوج نے برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کردیا
May 24, 2019
سری نگر (92 نیوز) پلوامہ کےعلاقے ترال میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسیٰ کو ساتھی سمیت شہید کردیا۔ ذاکرموسیٰ کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پرآنسوگیس اورپیلٹ گنز کا استعمال کر کے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔ ذاکر موسیٰ برہان وانی شہید کے قریبی ساتھی تھے، ان کی شہادت کی خبر سنتے ہی درجنوں کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ قابض فوج نے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔