Saturday, April 20, 2024

بھارتی فوج جلد کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو گی، فاروق حیدر

بھارتی فوج جلد کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو گی، فاروق حیدر
September 1, 2019
لندن (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا بھارتی فوج جلد کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو گی۔ لندن میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر پر مغربی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مغربی معاشروں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کا خون مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خون کے ساتھ شامل ہو۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر بولے کنٹرول لائن کی طرف پُرامن مارچ کریں گے۔ دنیا کو مودی کے عزائم سے باخبر کرنا ہے۔ اگر کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو مودی کا اگلا ہدف پاکستان ہو گا۔ تین ستمبر کو لندن میں بھارتی مظالم کیخلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ۔