Sunday, September 8, 2024

  بھارتی فنکار سدرشن پتنائک نے اڑیسہ کے شہرپوری میں ریت سے امن کا مجسمہ بناکر اپنی حکومت سے دل کی بات کہہ دی

   بھارتی فنکار سدرشن پتنائک نے اڑیسہ کے شہرپوری میں ریت سے امن کا مجسمہ بناکر اپنی حکومت سے دل کی بات کہہ دی
August 23, 2015
اڑیسہ(92نیوز)بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے جہاں روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہیں ایک بھارتی فنکار نے مودی سرکار کو کچھ اور ہی پیغام دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف ہے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی مودی سرکار تو دوسری طرف ہے امن کا متوالا یہ بھارتی فنکار جو اپنی حکومت کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ضد چھوڑے اور امن کی راہ اختیار کرے۔ سدرشن پتنائک نے اُڑیسہ کے شہر پوری میں ریت سے امن کا مجسمہ بنا کر دل کی بات کہہ دی، اس مجسمے میں پاکستانی اور بھارتی پرچموں کے رنگ میں رنگے دو ہاتھوں کو ایک دوسرے کی طرف بڑھتے دکھایا گیا ہے اور ساتھ امن قائم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ سدرشن نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور امن کے لئے کام کریں سدرشن کے بنائے اس مجسمے کو دیکھنے کے لئے لوگ اکٹھے ہو گئے اور تصاویر بناتے رہے، لوگوں نے بھی امن کی ضرورت پر زور دیا۔ بھارتی فنکار اور شہریوں کی خواہش اپنی جگہ لیکن  مودی سرکار تک بھی یہ پیغام پہنچنا ضروری ہے کہ امن کے حصول کے لئے سنجیدہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔