Thursday, April 25, 2024

بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف  ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف  ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
September 24, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت کے جنگی جنون اور پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینے کے بعد  پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور اشتیاق چودھری کی جانب سے الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست گزار کے مطابق ایک طرف بھارت پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا ہو کر بھارت وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ایسی صورتحال میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔  درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف درخواست پر حتمی فیصلہ تک حکومت کو پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔