Sunday, September 8, 2024

بھارتی فلم ‘‘فینیٹم’’ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی، پابندی کا فیصلہ امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کی درخواست پر دیا گیا

بھارتی فلم ‘‘فینیٹم’’ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی، پابندی کا فیصلہ امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کی درخواست پر دیا گیا
August 21, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم ‘‘فینیٹم’’ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی۔ بھارتی فلم اٹھائیس اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے بھارتی فلم کی نمائش کے خلاف جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بھارتی فلم پاکستان اور اسلام کے خلاف ہے۔ فلم میں درخواست گزار حافظ حمد سعید کی کردار کشی کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش سے انتشار پھیلے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت کے لیے کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی اور درخواست کے بغیر این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی۔