Sunday, September 8, 2024

بھارتی فلم ”فینٹم“ کی پاکستان میں نمائش رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

بھارتی فلم ”فینٹم“ کی پاکستان میں نمائش رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
August 10, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورہائیکورٹ نے بھارتی فلم ”فینٹم“ کی پاکستان میں نمائش رکوانے کےلئے درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار امیرجماعت الدعوة حافظ محمد سعید کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پاکستان میں بھارتی فلم ”فینٹم“ کی نمائش اٹھائیس اگست کوہوگی۔ یہ فلم متنازع ہے اور اس میں پاکستان کےخلاف زہر اگلا گیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بھارتی فلم ”فینٹم“ کی نمائش پاکستان میں روکنے کاحکم جاری کیاجائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سنسربورڈ سے تیرہ اگست کو جواب طلب کرلیا۔