Sunday, September 8, 2024

بھارتی فلم فینٹم کی نمائش رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بھارتی فلم فینٹم کی نمائش رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
August 8, 2015
لاہور(92نیوز)بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش کو رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن دس اگست کو فلم کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی فلم فینٹم پاکستان اور اسلام مخالف ہے اور اس فلم میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش سے ملک کے اندر افراتفری پھیلے گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بھارتی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دی جائے اور سنسر بورڈ کو حکم دیا جائے کہ وہ اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دے۔ واضح رہے کہ بھارتی فلم اٹھائیس اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔