Saturday, May 18, 2024

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مشقوں کے دوران زمین پر آگے

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مشقوں کے دوران زمین پر آگے
February 19, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کی فضائیہ اناڑی نکلی ، مشقوں کے دوران دو طیارے زمین پر آگرے  جس سے ایک پائلٹ ہلاک جب کہ شہری سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پاکستان کو جنگ کیلئے للکارنے والا بھارت اپنی فضائیہ کی ٹھیک سے تربیت نہ کرسکا ، مشقی پروازوں کےدوران بھارتی فضائیہ دو طیارے گرکرتباہ ہوگئے۔ بھارتی فضائیہ حادثےکےنتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ ایک شہری سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثہ مشقی پروازوں کےدوران فضا میں طیاروں کےآپس میں ٹکرانےکےباعث پیش آیا، جس کے بعد طیاروں میں آگ لگ گئی۔ بھارتی وزیردفاع نرملا سیتارمن نےبھارتی فضائیہ کےاناڑی پن پر چُپ سادھ لی، واقعےکا علم ہونےسےزیادہ کوئی بیان ہی جاری نہ کیا۔ حادثہ بھارت میں ائیرشو کےآغازسےایک روزقبل پیش آیاہے۔