Monday, September 16, 2024

بھارتی فضائیہ کے ایک باوردی افسر کی دہلی کی سڑک پر سرعام درگت بنا دی گئی

بھارتی فضائیہ کے ایک باوردی افسر کی دہلی کی سڑک پر سرعام درگت بنا دی گئی
April 23, 2017
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارتی فضائیہ کے ایک باوردی افسر کی دہلی کی سڑک پر سرعام درگت بنا دی گئی۔ شہری اپنی فوج کے افسر کو پٹتا دیکھتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فضائیہ کے وارنٹ آفیسر کو دہلی کی سڑک پر عوام نے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ واقعہ کی ویڈیو ٹویٹر پر انڈین آرمی فین پیج سے وائرل ہوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے نے اس پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا لیکن دہلی پولیس واقعہ سے کافی دیر تک لاعلم رہی جبکہ سڑک پر بھارتی فوج کے باوردی افسر کو پٹتا دیکھ کر چپ رہنے والے صرف ٹویٹر پر غصے میں لال پیلے ہو تے رہے۔ تشدد کا یہ واقعہ دہلی کے سنگھم ویہار ایریا میں پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کے وارنٹ آفیسر سجیکر سکندر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس کی بائیک ایک کار سے ٹکرا گئی جس پر کارسوار نوجوانوں نے سڑک کے بیچ ہی اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور کارروائی کر تے ہوئے تین افراد کو دھر لیا ملزموں سے بھارتی افسر سے چھینی گئی اشیا بھی برآمد کر لی۔