Sunday, September 8, 2024

بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف، چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے: بی ایس دھانوا

بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف، چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے: بی ایس دھانوا
March 11, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی وائس چیف آف ایئر اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ بیک وقت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان  کو آٹھ ایف 16 طیاروں کی فراہمی نے بھارتی ایئرفورس کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بھارت کے وائس چیف آف ائیر سٹاف بی ایس دھانوا نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ    پاکستان کے  ایف 16 طیاروں نے زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس اس وقت اتنے طیارے نہیں ہیں کہ بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ نے حکومت کو طیاروں کی کمی سے آگاہ کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں فرانس سے رافیل طیارے خریدے جا رہے ہیں۔