Friday, April 26, 2024

بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹر شامل

بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹر شامل
September 4, 2019
نئی دہلی(ویب ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹر شامل کر لئے ۔ بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائیہ کے ایک سینئر عہد یدار نے بتایا کہ 8اپاچے حملے آور ہیلی کاپٹروں کو ائر فورس میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ فضائیہ کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہے ۔ حکام نے  بتایا کہ پٹھان کوٹ ائرف فورس سٹیشن پر اپا چی ہیلی کاپٹر فضائیہ کے حوالے کرنے کیلئے  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ائر چیف مارشل بی ایس دھنوا تھے ۔