Thursday, April 25, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی آبادکاری کشمیریوں کے مادر وطن پر حملہ ہے ، صدر آزاد کشمیر

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی آبادکاری کشمیریوں کے مادر وطن پر حملہ ہے ، صدر آزاد کشمیر
August 5, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی آبادکاری کشمیریوں کے مادر وطن پر حملہ اور قبضہ ہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا بھارتی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے بعد کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں۔ چالیس لاکھ بھارتی ہندوؤں کی  مقبوضہ وادی میں  غیر قانونی آباد کاری کشمیریوں کے  مادر وطن پر  جارحانہ  حملہ اور  قبضہ ہے۔

وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا بھارتی غیرقانونی  زیرقبضہ کشمیر کے  مجاہدوں ، غازیوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ دو سالوں سے   ہندوستانی قابض حکومت نے  مقبوضہ وادی میں جو   ظلم برپا کر رکھا ہے  اس کی مثال  انسانی تاریخ  میں نہیں ملتی ہے ۔ خون کے آخری  قطرے تک   بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔