Tuesday, May 14, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں 18 ماہ سے مکمل بلیک آؤٹ ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں 18 ماہ سے مکمل بلیک آؤٹ ہے ، شاہ محمود قریشی
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں 18 ماہ سے مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ نہتے کشمیریوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی قابض افواج کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ بھارتی قابض فوج نے حریت رہنماؤں کو مسلسل جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ بھارت کا اپنا میڈیا بھی ظلم و ستم کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

شاہ محمود قریشی بولے عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا۔ بھارتی جبرو استبداد سے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی۔ 5 اگست کے غیرآئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا۔ بھارت ہندوتوا نظریے پر کارفرما ہو کر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دیوار سے لگا رہا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔