Tuesday, April 23, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی جشنِ آزادی کے پوسٹر لگ گئے

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی جشنِ آزادی کے پوسٹر لگ گئے
August 14, 2020
 سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی جشنِ آزادی کے پوسٹر لگ گئے جس میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشنِ آزادی کے طور پر منانے کے پیغامات لکھے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ بچے، بڑے، مرد و خواتین تمام کشمیری 14 اگست کو یوم تشکر کے طور پر منا رہے ہیں۔ پاک سرزمین میں باقاعدہ شمولیت اور بھارتی غیرقانونی قبضے سے چھٹکارے کا بے مثال جذبہ دیدنی ہے۔ بھارتی یوم آزادی (15 اگست) کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔