Monday, May 13, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ، سحر

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ، سحر
February 7, 2021

ویبینار (92 نیوز) شبیر شاہ کی بیٹی سحر نے کہا بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔

 ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جموں و کشمیر کے بانی اور صدر شبیر شاہ کی بیٹی سحر نے ویبینار سے خطاب میں کہا بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں لوگوں کو غائب کیا جا رہا ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے تشدد، ذیادتی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ آزادی رائے کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ سیاستدانوں اور صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیلٹ اور شاٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

سحر شبیر شاہ نے کہا بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ ابھی تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ میرے والد شبیر شاہ نے 33 سال قید میں کاٹے ہیں اور آج بھی ایشیا کی سب سے خطرناک تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ان کے خلاف کوئی کیس نہیں ، انہیں غیر قانونی طور پر قید کیا ہوا ہے۔ بھارت کی عدالتیں اتنی کمزور ہیں کہ وہ یہ کیس نہیں سن سکتیں۔