Tuesday, May 21, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج خواتین کے حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج خواتین کے حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں
March 8, 2021

سرینگر (92 نیوز) آج دنیا بھرمیں خواتین کا دن منایا جارہا ہےجبکہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض افواج مسلم خواتین کے حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

 پوری دنیا آج خواتین کا عالمی دن منارہی ہے، بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حوا کی بیٹی کی عظمت 70 سال سے پامال کی جارہی ہے جس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتی فوجی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے کشمیری خواتین کو معاشرے میں تحفظ اور آزادی میسر نہیں -اُن کے شوہروں ، بھائیوں اور بیٹیوں کو آنکھوں کے سامنے بے دردی سے قتل کیا جارہاہے- اسی طرح مردوں کے سامنے اُن کی عورتوں کی جبری عصمت دری کی جاتی ہے۔

1989 سے فروری 2021  تک ظالم بھارتی فوج 22ہزار 924 خواتین کو بیوہ کرچکی ہے جبکہ 11 ہزار 235 خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔جب سے ہٹلر مودی کی حکومت آئی 2015 سے 2021 تک 6 سالوں میں 132 خواتین کو بیوہ اور 11 سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی ۔

5اگست 2019کوآرٹیکل 370اے کے خاتمے سے اب تک 16 خواتین بیوہ اور98 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاچکی ہے، انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں اور عالمی ادارے آج تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،خواتین کے عالمی دن کے موقع پرصرفمذمتی بیان جاری کردیا جاتا ہے جبکہ قابض فوج کو روکنے کے لئے آج تک کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان سرکار ریپ بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، یہاں عورت کو صدا سہاگن رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، مقبوضہ کشمیر کی ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے ۔ بہنوں کا کام صرف آنسوں بہانا ہے۔