Monday, May 13, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل
October 24, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ کے تین روزہ دورے پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کر دیے گئے۔ عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار تعینات ہیں۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹوں، گاڑیوں اور تلاشی سے کشمیری سخت مشکل کا شکار ہیں۔ کئی علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی تین روز سے بند ہیں۔