Friday, March 29, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے کا آج 364واں دن

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے کا آج 364واں دن
August 4, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے کا آج 364واں دن ہے ،  دنیا کی سب سے بڑی جیل میں مقید ہزاروں مسلمان اذیت کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو سہنے پر مجبور کر دیے گئے ، بھارتی قابض فوج کی بربریت کا سلسلہ  تاحال جاری ہے۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں فوجی محاصرے کو364روز گزرگئے،مودی حکومت کی جانب سے جنت نظیر وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمےاوراسےفوجی چھاؤنی میں بدلے  ایک سال ہوگیا۔

تعلیمی ادارے بند، خوراک کی قلت اورادویات کی عدم دستیابی نےمعصوم کشمیریوں کی زندگی اذیت ناک کردی ۔  نام نہاد گھر گھرتلاشی کی آڑ میں  بھارتی قابض فوج نے کشمیری بچوں، لڑکیوں اور خواتین سمیت13ہزار 680افراد کو گرفتارجب کہ 946گھروں کو نقصان پہنچایا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 364 دن میں چارخواتین اور دس لڑکوں سمیت 214افراد کو شہید کیاگیا، بھارتی فورسز کے تشدد سے ایک ہزار  تین سو نوے افراد زخمی ہوئے ۔ 5اگست دوہزار انیس سے اب تک ہونے والی شہادتیں گزشتہ آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

صرف جولائی میں طاقت کا بدترین استعمال کرتے ہوئے 24نہتے کشمیریوں کو شہید 59کو زخمی اورحریت رہنماؤں سمیت 98شہریوں کوگرفتار کیاگیاجب کہ سات خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔