Friday, April 26, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 14 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی 14 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا
October 14, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی14 ماہ کی نظر بندی کےبعدرہا ، محبوبہ مفتی نے رہائی کے بعد پہلا آڈیو پیغام بھی جاری کردیا جس میں کہا کہ  5 اگست کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو کوئی نہیں بھول سکتا۔

محبوبہ مفتی نے رہائی کے بعد پہلا آڈیو پیغام ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  5 اگست 2019 کے سیاہ دن کا سیاہ فیصلہ ہرپل ان کےدل اور روح پروارکرتارہا ،  انہیں یقین ہے یہی کیفیت مقبوضہ وادی کے تمام لوگوں کی ہوگی، کوئی  شخص اس دن کی ڈاکہ زنی اور بےعزتی کو بھول نہیں سکتا۔

سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی والدہ کی غیرقانونی نظر بندی کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے حکومت کو اس جواب دینے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دی تاہم یہ مہلت ختم ہونے سے پہلے سابق وزیر اعلٰی کو رہا کر دیا گیاہے۔