Thursday, March 28, 2024

بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے سٹریٹجی بنا لی، پاکستانی میڈیا بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دے: سرتاج عزیز

بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے سٹریٹجی بنا لی، پاکستانی میڈیا بھارتی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دے: سرتاج عزیز
May 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں بیرونی امداد پر انحصار کم ہو جائے گا، بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے، بھارتی عزائم کو سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بے نقاب کریں گے ۔ وہ اسلام آباد میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھی جائے گی، چین کی سرمایہ کاری بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، بھارت دہشت گردی کے جھوٹے واقعات بنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بھارتی مذموم عزائم کا بھرپور جواب دینا چاہیے، بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرنے کےلئے سٹرٹیجی بنا لی ہے۔