Thursday, March 28, 2024

بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے ، ملیحہ لودھی

بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے ، ملیحہ لودھی
October 31, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ ملیحہ لودھی نے کشمیریوں کے حق خود ارایت پر آخری خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ بھارت جان لے تاریخ میں کوئی بھی جابر اور قابض طاقت عوام کو ہمیشہ کیلئے مغلوب نہیں کر سکی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح انداز میں دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کے ادارے بھارت کے ریاستی جرائم سے پردہ اٹھا چکے ہیں۔