Saturday, May 4, 2024

بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش،جوابی کارروائی پر فرار، ‏آئی ایس پی آر

بھارتی طیاروں کی دراندازی کی کوشش،جوابی کارروائی پر فرار، ‏آئی ایس پی آر
February 26, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فضائیہ کی جانب سے  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ گئے ۔ امن کے دشمن بھارت  کی خطے میں جنگ کے شعلے بھڑکانے کی خوفناک سازش، بھارتی ایئرفورس نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی مگر  پاک فضائیہ کا بروقت اورمؤثر جواب ملنے پر  بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ  گراکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی طیارے مظفرآبادسیکٹرمیں تین سے چار میل اندرآئے،پاک فضائیہ نے فوری اور بھرپورجواب  دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ کھلے میدان میں گراکر بھاگ گئے،واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ مودی سرکار انتخابات میں بدترین شکست دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکارہے ، منصوبےکے تحت پلوامہ کا ڈرامہ رچایا ،پھربغیر ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی رہنماؤں نے ہی پلوامہ سازش کو بے نقاب کیا تو اب خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔