Saturday, May 18, 2024

بھارتی طالبعلم نے ایک اننگز میں 1009رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

بھارتی طالبعلم نے ایک اننگز میں 1009رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
January 5, 2016
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی طالب علم نے  کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی پرناب  دھنوادے نے بین المدارس ٹورنامنٹ میں ایک ہزار نو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنایا۔ پندرہ سالہ نوجوان نے یہ ریکارڈ تین سو تئیس گیندوں پر انسٹھ چھکوں اور ایک سو انتیس چوکوں کی مدد سے قائم کیا۔