Tuesday, May 21, 2024

بھارتی صدر کے دورہ میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر ہوگا ، سوئس حکام

بھارتی صدر کے دورہ میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر ہوگا ، سوئس حکام
September 7, 2019
بیرن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا سلسلہ جاری ہے ،سوئس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی صدر  رام ناتھ کوند کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران مسئلہ کشمیر ایجنڈا پر ہو گا۔ سوئٹزرلینڈ کے محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی صدر سے ملاقات میں  مقبوضہ وادی کی صورتحال ایجنڈے میں شامل ہو گی ۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سوئس حکام نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر سے منع کیا تھا اور وہاں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے پہلے یورپی یونین کی خارجہ امور کی کمیٹی میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا تھا جس کے بعد یورپین ممبرز کو برسلز میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی تھی۔