Wednesday, May 8, 2024

بھارتی شہرہریانہ میں سبز غباروں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں

بھارتی شہرہریانہ میں سبز غباروں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں
December 17, 2018
ہریانہ ( 92 نیوز) بھارت کےشہر ہریانہ میں ہونیوالےگیتانامی میلےمیں سبزغباروں نےبھارتی پولیس کی نیندیں اڑادیں۔ بھارتی میڈیا  کے مطابق سبزغباروں پر پاکستان زندہ باد لکھاہواتھا، میلےمیں موجود بچے ان غباروں نے کھیل رہےتھے۔ غبارے کہاں سے آئے ، کس نے دیئے ، پولیس نے تحقیقات کیلئے ایف آئی آر درج کر لی ۔ بھارت پولیس کی جانب سےبدحواسی کا یہ پہلا  موقع نہیں ہے ۔ چند ماہ قبل بھی  بھارتی پولیس نے  ایسے سیب گرفتار کر لئے جن پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا اور بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا جیسے سیبوں کی بجائے کوئی بین الاقوامی مجرم گرفتار کر لیا ہو۔ اس سے قبل بھارت جاسوس کے الزام میں غبارے اور کبوتر کو بھی گرفتار کر چکا ہے ۔