Thursday, April 25, 2024

بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 96 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی‘ 96 افراد ہلاک
November 20, 2016

کان پور (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 96 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے قریب پٹنہ اندور ایکسپریس کی چودہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھیانوے ہو گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ایمبولینسوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل کر دی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی وزیر ریلوے سریش پربھو کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔