Saturday, April 20, 2024

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے کچھ برف پگھلی ہے۔اعزازچودھری

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے کچھ برف پگھلی ہے۔اعزازچودھری
March 5, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے برف پگھلی ہے۔جے شنکر  کے ساتھ  بلوچستان اور فاٹا میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا  کہنا تھا  پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ورکنگ باونڈری کشیدگی کے باوجود بھارتی خارجہ سیکرٹری  کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئے سرے سے شروع کرنےکے لئےکچھ  برف پگھلی ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ اعزاز چودھری نے اس موقع پر مزید کہ اکہ ہم نے بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکرسے بلوچستان ،فاٹا میں بھارتی مداخلت پر بھی بات کی ہے اور ساتھ ہی اسے ثبوت بھی دیے ہیں ۔ اعزاز چودھری کا کہناتھا کہ ابھی ورکنگ باونڈری پر کشیدگی ختم کرنے کےلئے ڈی جی ایم اوز کی ملاقا ت پر اتفاق نہیں ہوا ہے ۔ اعزاز چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے ۔