Tuesday, May 14, 2024

بھارتی سیاست دان کی پلوامہ میں مرنے والے فوجی کے رشتہ دار سے بدتمیزی

بھارتی سیاست دان کی پلوامہ میں مرنے والے فوجی کے رشتہ دار سے بدتمیزی
February 20, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست اڑیسہ کے بی جے ڈی پارٹی کے ایم ایل اے ڈیباشس سمنتری کی پلوامہ میں مارے جانے والے فوجی کے رشتہ دار سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پلوامہ واقعے پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے بھارتی سیاست دان اپنے فوجیوں کی تضحیک کرنے لگے۔ موصوف بھارتی ریاست اڑیسہ کی بڑی پارٹی بی جے ڈی کے ایم ایل اے ہیں اور جس معمر شخص کو وہ کیڑا مکوڑا سمجھ کر گھسیٹ رہے ہیں وہ اس فوجی کا رشتہ دار ہے جو گزشتہ دنوں پلوامہ واقعے میں ہلاک ہوا۔ سوشل میڈیا پر جب ویڈیو وائرل ہوئی تو سیاست دان  کو بھی ہوش آگیا اور وضاحتیں دینے لگا ۔