Thursday, March 28, 2024

بھارتی سیاح انڈونیشیا میں ہوٹل کے کمرے سے چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

بھارتی سیاح انڈونیشیا میں ہوٹل کے کمرے سے چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے
July 28, 2019
جکارتہ (92 نیوز) بھارتی سیاحوں نے انڈونیشیا میں ملک کا نام ڈبو دیا۔ ہوٹل کے کمرے سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ الیکٹرانک کا سامان، تولیے، سجاوٹی اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔ انڈونیشین پولیس نے مودی کے دیس کی اخلاقی اقدار کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا۔ چوری کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل اسٹاف  اور سکیورٹی اہلکار بھارتی فیملی کے بیگز کی تلاشی لیتا ہے  جن میں سے الیکٹرانک کا سامان  تولیے، سجاوٹی اور دیگر اشیا  برآمد ہوتی ہیں۔ چوری پکڑے جانے پر بھارتی شخص معافی مانگتے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے تاہم اسٹاف ممبر انکار کر دیتا ہے اور خاندان کو کھری کھری سناتا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی خاندان کی اس حرکت کو  ملک کیلئے باعث شرمندگی قرار دیا ہے ۔