Friday, May 10, 2024

بھارتی سکھ یاتریوں کا کرتارپور میں زیرو لائن کا دورہ

بھارتی سکھ یاتریوں کا کرتارپور میں زیرو لائن کا دورہ
April 20, 2021

نارووال (92 نیوز) بھارتی سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں زیرو لائن کا دورہ کیا۔ سکھ یاتریوں نے اپنی حکومت سے راہداری کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

علی الصبح مہمانوں کو زیرولائن کرتارپور کا دورہ کروایا گیا جس میں گورو کے پانچ پیارے اور دیگر سنگتیں موجود تھیں۔ یاتریوں نے وزیر اعظم، متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کا انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ جتھا لیڈر بھارتی سکھ یاتری سردار ہرپال سنگھ جھلہ نے مودی حکومت سے کرتار پور راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

سکھ یاتریوں کے دورہ زیرو لائن کرتار پور کے موقع پر ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل، پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز سردار ہرپال سنگھ جھلہ کی قیادت میں آٹھ سو بارہ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ دربارصاحب  کرتار پور پہنچے تھے جہاں سے وہ آج رات لاہور واپس پہنچیں گے۔