Thursday, April 25, 2024

بھارتی سکھ فوجی نے بھی خالصتان کا مطالبہ کر دیا

بھارتی سکھ فوجی نے بھی خالصتان کا مطالبہ کر دیا
July 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں  سکھوں کیخلاف بڑھتے  ہوئے امتیازی سلوک  سے تنگ بھارتی سکھ فوجی نے بھی خالصتان کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی فوج میں شامل ایک سکھ اہلکارنے خالصتان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  مودی حکومت میں سکھ غیرمحفوظ ہوچکے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری کا حق دینا تو درکنار ان کا جینا محال کردیا گیا ہے ، حال ہی میں  بھارتی فوج میں شامل سِکھ فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ خالصتان کا مطالبہ کررہا ہے ۔ اس بھارتی فوجی کا کہنا ہے خالصتان  کا قیام ناگزیرہوچکا ہے  کیونکہ بھارت میں سکھ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں ۔ مودی حکومت میں نہ صرف اقلیتیں بلکہ خود نچلی ذات کے ہندو بھی آئے روز ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھتے ہیں، دو ہفتے قبل اسی موضوع پر آرٹیکل ففِٹین نامی فلم ریلیز ہوئی جس میں دلتوں پر ظلم و جبر کی عکاسی کی گئی جس کیخلاف انتہا پسند تنظیموں نے سخت احتجاج بھی کیا۔