Friday, April 26, 2024

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مودی سرکار کی مسلم دشمنی کیخلاف پھٹ پڑے

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مودی سرکار کی مسلم دشمنی کیخلاف پھٹ پڑے
January 3, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو بھی مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے خلاف پھٹ پڑے اور کھلے عام جمعے کی نماز پر پابندی کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ پریس کونسل آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے سابق جج  ماکنڈے کاٹجو مودی سرکار پر برس پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو کھلے عام نماز پڑھنے سے روک کر بھارتی آئین کی  خلاف ورزی کررہی ہے ۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہر جگہ کھلے عام  کام  کررہی ہیں ۔ اُن پر تو  پابندی نہیں لگائی گئی۔ کاٹجو مارکنڈے نے مودی سرکار کے رویے کو دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ لوگ ہم پر ہنستے ہیں کہ یہ کس طرح کے پاگل لوگ ہیں۔ سابق بھارتی جج نے گاؤ ماتا کے نام پر شور شرابہ کرنے والے انتہا پسند تنظیموں کو بھی آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ جیسے گدھا اور کتا جانور ہیں  ویسے ہی گائے بھی ایک جانور ہی ہے ۔ سابق سپریم کورٹ کے بیانات نے ایک مرتبہ پھر  مودی سرکار کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔