Sunday, September 8, 2024

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کے معمولات بحال کرنیکا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کے معمولات بحال کرنیکا حکم
September 16, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل370کوختم کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے بھارتی حکومت کومقبوضہ کشمیرمیں معمولات بحال کرنےکاحکم دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ  نےکانگریسی رہنما غلام نبی آزادکوبھی مقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت دےدی، بھارتی سپریم کورٹ کاغلام نبی آزادکومقبوضہ کشمیر جانے سے قبل حلف نامہ جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ  غلام نبی آزاد اپنے دورے کے دوران نہ تقریرکریں گے اور نہ کوئی ریلی نکالیں گے، کشمیری رہنماؤں کی نظربندی پر بھارتی حکومت سےجواب طلبی کرلی گئی۔ بھارتی سپریم کورٹ میں تامل ناڈو سے رکن پارلیمنٹ وائیکو کی درخواست کی سماعت بھی ہوئی، جو انھوں نے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی نظربندی کے خلاف دائر کررکھی تھی ۔ سماعت کے دوران حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 81 سالہ فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فاروق عبداللہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں ، وہ اس کالے قانون کے تحت گرفتار ہونے والے پہلے کشمیری سیاستدان ہیں ، پی ایس اے قانون کے تحت بھارتی حکومت بنا ٹرائل کسی بھی شخص کو دو سال تک حراست میں رکھ سکتی ہے۔