Thursday, March 28, 2024

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد بارے فیصلہ سازش ہے ، سردار مسعود خان

بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد بارے فیصلہ سازش ہے ، سردار مسعود خان
November 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو  سازش قرار دے دیا  ، انہوں نے کہا او آئی سی صرف اجلاس بلانے کی بجائے عملی اقدامات کرے ،جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیخلاف دنیا کو جگانے کی ضرورت ہے ۔ کراچی میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا بزنس کانفرنس کا انعقاد   ہوا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے  کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے اقدامات پر زور دیا ۔ سردار مسعود خان نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سازش قرار دیا  ،صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیر میں  نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  کرتار پور راہدری کھولنا پاکستان کا اقلیتی برادری کے ساتھ انتہائی مثبت سلوک کا ثبوت ہے ،  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ،عالمی طاقتوں کو کشمیر سے متعلق جاگنا ہوگا ۔